راجن پور( صبح پا کستان )اولیاء کرام کی تعلیمات، امن وامان اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتی ہے ۔ ان کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں بھلائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اولیاء کرام نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی کا درس دیا ہے ۔ یہ باتیں کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد اللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر راجن پور رانا محمد افضل ناصر کے ہمراہ کوٹ مٹھن میں مشہور صوفی بزرگ اور شاعر ہفت زبان حضرت خواجہ غلام فرید;231; کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کیں ۔ کمشنر نے دربارفرید پر فاتحہ خوانی کی ۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک اور قوم کی ترقی اور فلاح کے لیے دعا کی ۔ بعد ازاں کمشنر نے دربار فرید سے ملحقہ خواجہ فرید میوزئم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر رکھی گئی نادر اشیاء اور نسخہ جات دیکھے ۔ اس موقع پر انہوں نے میوزئم اور دربار پر آنے والے زائرین کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی ۔