راجن پور( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان کا ایکشن، ضلع بھر کی 19غیر فعال اورحکومتی جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والی این جی اوز کے اجازت نامے اور لائسنس منسوخ کردیے گئے،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بحیثیت رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیر منسوخی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان کا کہنا تھا کہ منسوخی کا فیصلہ محکمہ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اورسکل ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ضروری کاغذات جمع کرانے میں ناکامی پر کیا گیا اوراین جی اوز کے لائسنس اور اجازت نامے سوساءٹیز ایکٹ 1860کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں ۔ جن این جی اوز،این پی اوزاور سوساءٹیز کے لائسنس اور اجازت نامے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں امیدفاونڈیشن راجن پور، ٹیپو فاونڈیشن پاکستان جام پور، سبحان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوساءٹی راجن پور، انڈ س ڈویلپمنٹ فاونڈیشن راجن پور، الفرقان ہومیو پیتھک میڈیکل کالج اینڈ اسپتال جام پور، وویمن کنسرن سوساءٹی مٹھن کوٹ، الحمد فارمر ایسوسی ایشن مرغائی راجن پور، سنگتانی وویمن رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن راجن پور، میرانی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مٹھن کوٹ، دعا ایل ایس او جام پور، بسم اللہ ایل ایس او روجھان، اتفاق ایل ایس او جام پور، خوشحالی ایل ایس او جام پور، سنگت ایل ایس او راجن پور، امنگ ایل ایس او حاجی پور، سویل فارمر ایسوسی ایشن مٹھن کوٹ، انڈس فورم مٹھن کوٹ، انڈس سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فاونڈیشن مٹھن کوٹ، اور سانجھی سوساءٹی راجن پور شامل ہیں ۔