راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے رود کوہی کے سیلابی علاقوں کا مقامی ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک کے ہمراہ دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے قطب ڈرین ،سون واہ اور رورل ہیلتھ سینٹر حاجی پور کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی حاجی پور میں عملہ کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر کاہاسلطان سے آنے والے سیلابی ریلے کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایکسین رودکوہی نے بتایا کہ موجودہ پانی اپنے قدرتی راستوں سے گزر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ دن رات ان علاقوں کی نگرانی کی جائے ۔ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔