راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان اور دیگر مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پنجاب حکومت کی ہدایت پر راجن پور میں یک جہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح حرمت رسول اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ایسا پچھلے 70سالوں کسی بھی حکمران نے نہیں کیا ۔ مزید برآں ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے ۔
راجن پور میں ڈسٹرکٹ پبلک اسکول،پوسٹ گریجویٹ کالج ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،بارڈر ملٹری پولیس اور دانش اسکول فاضل پور کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریبات اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔ بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے ۔