راجن پور( صبح پا کستان )ذخیراندوزی اور اور چارجنگ کرنے والے کھادڈیلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید لیاقت علی گیلانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اقرار حسین کے ہمراہ کھاد مارکیٹ کے معائنہ کے دوران کہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کھاد ڈیلر وں پر چھاپوں کے دوران مختلف مد میں 40 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اقرار حسین کا کہنا تھا کہ کھاد ڈیلر اپنا ریکارڈ درست رکھیں اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کریں ۔ اور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔