راجن پور (صبح پا کستان)جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے سینئر نائب امیر مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ پاکستان امن کانشان ہے ۔ پاکستان کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ پاکستان لاالٰہ الا اللہ محمد ﷺ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ۔ پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ مستونگ ، بنوں ،پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے ۔ انہوں نے کہا قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کی اپیل پر راجن پور ملتان ، خان پور سمیت ملک بھر میں مستونگ ، پشاور، بنوں میں دھماکوں کے دوران شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ راجن پور میں جمعیت علماء اسلام کے سینئر نائب امیر مولانا عبدالصمد درخواستی جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور میں مفتی محمد اسعد درخواستی ، مدرسہ ابو ہریرہ زیڈ ٹاؤن ملتان میں قاری سعید احمد رحیمی ، جامعہ محمدیہ روجھان مولانا رحمت الرحمن درخواستی، ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین علامہ قاری محمود احمد قاسمی، جمعیت اہلحدیث کے سید عبدالرحمان شاہ نے ایصال ثواب کی دعا کرائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور بعض دیگر قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت انتخابات سے قبل ملک میں دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں کروارہی ہیں ۔ سانحہ پشاور ، مستونگ ، بنوں میں ملوث انسان نہیں درندے ہیں ۔ انہوں نے کہا نگران حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے امیدواروں اور عوام کے تحفظ کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کرے نگران حکومت امن کے قیام میں ناکام نظر آ رہی ہے ۔ اگر حالات یہی رہے تو خوف بڑھتا جائے ووٹ کون ڈالے گا۔