راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے کہا ہے کہ دارلمواخات نادار ، غریب، مساکین اور مستحق لوگوں کی امداد کا مثالی ادارہ ہے ۔ مخیر حضرات اس ادارہ کو فعال رکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ یہ بات انہوں نے دارالمواخات کی ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے ادارہ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی امداد کے لیے مخیرحضرات اور دیگر ادارے آگے آئیں تاکہ غریب لوگوں کو ان کے پاءوں پر کھڑا کیا جاسکے ۔ اجلاس میں ادارہ کے مالی معاملات، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران و کنٹرولر کی تبدیلی سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر بھی شریک ہوں گے اور اپنی متعلقہ تحصیل میں ادارہ کے کنٹرولرہوں گے ۔ اور یہ کہ آئندہ چند روز میں 150مستحقین میں نقد رقم جبکہ کہ 50مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے لیے سکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے ۔