راجن پور( صبح پا کستان )ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ہے ۔ مستحق افراد کو خوشیوں میں شامل کرنا بھی عبادت ہے ۔ دارالمواخات کے ذریعے آج یتیم، بیوہ اور غریب افراد میں راشن اور مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں مالی امداد تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر دارالمواخات کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روف احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملک شاہد، پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان کے علاوہ دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔ دارالمواخات کی سیکریٹری شازیہ نوازنے بتایا کہ دارالمواخات صرف اور صرف غریب مستحق افراد کی مالی امداد کے لیے بنایا گیا ہے ۔ اس میں مالی امداد کے علاوہ یتیم بچیوں کے جہیز فنڈاور مریضوں کا علاج معالجہ کے لئے بھی مدد کی جاتی ہے ۔ آج اس تقریب میں 2سو کے قریب بیوہ اور غریب خواتین میں راشن کی تقسیم اور مالی امداد کی جا رہی ہے ۔ جبکہ پانچ افراد کو روزگار کے لیے 20،20 ہزار روپے کے چیک اور دو مریضوں کو دو لاکھ روپے دیئے گئے ہیں ۔