راجن پور ( صبح پا کستان )کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔سائلین کے حقوق کی خاطر اور مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے ۔ناجائز کسی کو تنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ی
ہ باتیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویثرن شاہد محبوب نے اینٹی کرپشن آفس راجن پور میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راجن پور عبدالشکور قیصرانی،سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راجن پور محمد اصغر خان،علماءکرام ،میڈیا نمائندگان ،معززین شہر کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے موقع پر دیگر مقررین مولانا قاری محمود قاسمی،منصور خان سنجرانی،آصف حبیب جکھڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا آ غاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ±ﷺ سے کیا گیا۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویثرن شاہد محبوب نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا ۔