راجن پور( صبح پا کستان ) پولیس لائن راجن پور میں یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے دستوں نے سلامی دی ۔پولیس شہداء کی یاد میں فاتحہ اور دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور رانا محمد افضل ناصر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23مارچ قرارداد پاکستان کی یاد دلاتا ہے ۔پاکستان حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں۔قربانیوں کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا۔اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔اس تقریب میں ڈی ایس پی مجاہد برمانی اور ریاض احمد و دیگر نے شرکت کی۔