راجن پور( صبح پا کستان )وزیر اعظم پاکستان کا دورہ راجن پور 26مئی 2018ء کو متوقع ہے ۔وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ کے دوران دو اضلاع راجن پور اور رحیم یار خان کو ملانے والی بے نظیر پل کا افتتاح کریں گے ۔سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے آج وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی پی او عتیق طاہر ،اے ڈی سی جی محمد افضل ناصر،اے سی جام پور ،راجن پور و روجھان،ڈی ایم او فرحان مجتبیٰ ،ایکسین رود کوہی ،ایکسین واپڈا ،ایکسین پبلک ہیلتھ ،سی ای او صحت ڈٖاکٹر صدیق خان، محکمہ سول ڈیفنس ،سپورٹس ،انہار ،1122،سی او ز اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے جن افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ پہلے سے اپنے سیکیورٹی پاس بنوا لیں۔بغیر سیکیورٹی پاس کے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔