راجن پور (صبح پا کستان) جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان کا 39واں سالانہ اصلاحی روحانی دو روزہ اجتماع کل سے شروع ہو رہا ہے ۔ 9 مارچ ہفتہ کی شام کو اختتامی دعا ہو گی حفاظ کرام کی دستار بندی اور اسناد تقیسم کی جائیں گی اس اجتماع میں چھ نشستیں ہونگی زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ جامعہ ہذا کے مہتمم پیر سیف الرحمن درخواستی اس اجتماع سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی مجلس احراراسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری اتحاد اہلسنت کے نائب امیر مولانا عبدالواحد قریشی مرکزی علماء کونسل کے رہنما حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی تنظیم اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا عبدالحمید تونسوی جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی اہلسنت والجماعت کے مرکزی مبلغ سید محمد ابوبکر شاہ مجلس علماء اہلسنت کے مرکزی مبلغ مولانا نسیم احمد صدیقی حافظ محمد نواز کہروڈ پکا مفتی محمد صدیق درخواستی قاری عتیق الرحمن ارشد مولانا عبدالحی عابد مولانا عبداللہ مستوئی خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنونئیر ممبر ضلعی و امن کمیٹی مولانا عبدالصمد درخواستی جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مغرب کی نماز کے بعد حضرت پیر سیف الرحمن درخواستی شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی مجلس زکر کروائیں گے تلاوت کلام پاک قاری محمد ابوبکر درخواستی قاری زکریہ خالد لاہور قاری زکریہ مزاری نعتیہ کلام مفتی سعید ارشد الحسینی حسن افضال صدیقی لاہور انیس برادران قاری محمد حفیظ نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں رضا کار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔