راجن پور ( صبح پا کستان )صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ لائیو سٹاک میں اصلاحات لا کر عوام اور کسانو ں کو مویشی پال سکیم کے لیے آسانیاں پید ا کر کے جو اقدا مات کیے ہیں ان کے عام اور دیہات کے لوگوں کی معیشت پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہونگے
پنجاب کے دور افتادہ ضلع راجن پور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد اس سلسلے کی کڑی ہے مقامی لوگوں میں مویشیوں کی مختلف اقسام ان کی پیداوار اور دیکھ بھال اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں سے مویشی پال حضرات میں مزید دلچسپی بڑھے گی اور دود ھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے باعث مویشی پال حضرات کی معیشت مزید مستحکم ہو گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ تجرباتی فارم فاضل پور میں منعقدہ پانچویں سالانہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ فاضل پور جیسے علاقہ میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد علاقے کی اعلیٰ نسل کے جانورو ں اور ان کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے معیاری جانور میلہ میں لاکر خریدو فروخت کی منڈی سے فائدہ اٹھا سکیں اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ا