راجن پور(صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں ٹڈی دل کی موجودگی کی موثر نگرانی کی جارہی ہے۔ گذشتہ روز تحصیل راجن پور میں 1811ایکڑ رقبہ (فاضل پور)،تحصیل جام پور 1153ایکڑ () اور تحصیل روجھان میں 875ایکڑ رقبہ () کی نگرانی کی گئی۔اللہ کے فضل وکرم سے ان علاقوں میں کہیں بھی ٹڈی دل کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔اب تک ضلع میں کل 4لاکھ 46ہزار146ایکڑ رقبہ کا سروے کیا گیا جبکہ 66ہزار6سو65ایکڑ رقبہ پر اسپرے کرکے ٹڈ ی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کردیا گیا ہے۔ جس میں سے 15250ایکڑ رقبہ پر فضائی جبکہ 51415ایکڑ رقبہ پر زمینی آپریشن کے دوران اسپرے کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ہر صورت میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچانا ہے۔ کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں فوری طور پر تدارک کیا جائے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔کسانوں کو ٹڈی دل کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں۔ جہاں ٹڈی دل کا حملہ ہو فورا اطلاع دیں۔ انشااللہ ہم سب مل کر مقابلہ کریں گے۔اور ٹڈ ی دل کے مکمل خاتمہ تک نہ میں خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ کسی متعلقہ افسر کو بیٹھنے دوں گا۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔