راجن پور(صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک، ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے مسافر بس حادثہ میں وفات پانے والے افراد کے گھر ان کے لواحقین میں عید کے روز 4،4لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک اور ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان کے ہمراہ مسافر بس کے المناک حادثے میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو مبلغ 4،4لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اور پارلیمنٹرین نے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی وفات پانے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔