راجن پور( صبح پا کستان )محکمہ بہبود آبادی ضلع راجن پور کی جانب سے نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی دینے کے لیے گاؤں کی سطح پر تھیٹر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تھیٹر کے نامو رفیع پیر تھیٹر گروپ لاہور نے اپنی پرفارمنس پیش کی۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کی عکاسی کی ورکشاپس گذشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جام پور و گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جام پور میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپس میں طلباء وطالبات کو بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مختلف مسائل بارے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ضلع راجن پور ڈاکٹر مہتاب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بڑھتی ہوئی سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی دینے کے لیے محکمہ بہبود آبادی موثر کردار ادا کررہا ہے