راجن پور(صبح پا کستان)زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لئے ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ راجن پور راحت حسین راشد کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے معطل کیا گیا شیڈول دوبارہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔جس کے مطابق درخواست فارم 20مئی 2020سے 4جون 2020تک وصول کئے جائیں گے جبکہ ٹریننگ 11جون 2020سے 25جون 2020تک ہو گی۔فیس برائے تجدید لائسنس 3300اور فیس برائے نیا لائسنس 6600روپے مقرر کی گئی ہے۔