راجن پور( صبح پا کستان)حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور ریلیف کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔معذور افراد معاشرے کا اہم رکن ہیں ان کی مالی امداد کر کے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے معذور افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9معذور افراد میں 10،10ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک معذور کو ویل چیئر دی گئی ہے۔مزید بتایا کہ 6نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد بیت المال سے امداد کی جائے گی۔اس موقع پر پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پورمیاں جہانگیر اور دیگر موجود تھے۔