راجن پور( صبح پا کستان)جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب چوہدری نصیر احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حکم پر گذشتہ ہفتے ضلع راجن پور کا دورہ کیا۔
سرکاری واجبات جس میں آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، فیس انتقالات،سی وی ٹی بقایاجات کی فوری وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے اے ڈی ایل آر پنڈنگ انتقالات اور بلاک کھیوٹ کی فوری طور پر درستگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ فوری طور پر واگذار کروائیں۔ اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاؤٹ مافیا نظر نہ آئے۔انتقالات اور فردات کے نقول کے حصول کے سلسلہ میں عوام کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔ محکمہ مال میں نمبردار اور چوکیدار کی خالی آسامیوں پر بھرتی مکمل کی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا کہ تمام ریونیوافسران گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔