راجن پور(صبح پا کستان) حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم کی آمد سے دنیا روشن ہوئی۔ ا سواء حسنہ پر عمل کر کے ہم سب اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،ایم پی اے فاروق امان اللہ خان دریشک اور ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے پناہ گاہ راجن پور میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،پروفیسرکلیم اختر قریشی،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی راجن پور،ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، علماکرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مزید کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی الہ و اصحابہ وسلم پوری انسانیت کے رہبر و راہنما ہیں۔توہین رسالت عالم اسلام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔تقریب کے دوران فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں نعت خوانوں نے سماں باندھ دیا۔ تقریب کے اختتام پرقاری محمود قاسمی نے ملکی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔