لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دیہی روڈز پروگرام سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اربوں روپے کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں اضافی دیہی سڑکیں بنائی جائیں گی، دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام نے دیہی آبادی کیلئے آمدورفت کی جدید سہولتیں فراہم کی ہے اور اس پروگرام سے زرعی معیشت کو تقویت ملی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اس پروگرام کے تحت مکمل ہونےوالی ہزاروں کلو میٹر سڑکوں سے دیہی آبادی کو سہولتیں ملی ہیں۔
source… http://city42.tv