دھوری اڈہ ( ممتاز خان مچھرانی سے ) رورل ہیلتھ سنٹر مرہان میں خسرہ سے بچاؤ کیلئے مہم کیلئے سلسلہ میں ھسپتال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے معززین سول سوسائٹی میڈیا مساجد کے پیش امام نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے یو سی ایم او محمدجاوید اقبال سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے خسرہ مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور تمام شرکاء سے علاقہ بھر میں نمائندگی کرتے ھوئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اپنے علاقہ کے چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں انھوں نے بتایا کہ یونین کونسل مرہان میں تقریبا10097بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ھماری چھ ٹیمیں علاقہ میں کام کریں گی اور ایک سنٹر پر کام کرے گی
انھوں نے مزید بتایا کہ خسرہ مہم کے دوران گھر گھر جانے کی بجائے سکولوں اور مقرر کردہ ڈیرہ جات پر ٹیکے لگائے جائیں گے
ایم او ڈاکٹر محمد اجمل عاقب نے بھی شرکا سے خطاب کیا بعد میں سکول کے بچوں اور شرکاء کے ساتھ محکمہ صحت کیطرف سے ھسپتال سے لیکر ایم ایم روڈ پر واک کیلئے ریلی بھی نکالی گئی