لاہور ۔ نجی ڈرنکس کمپنی کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 37وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے گئے،عطیہ کردہ وینٹی لیٹرز مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے نجی ڈرنکس کمپنی کے پاکستان و افغانستان ریجن کے نائب صدر و جنرل مینجر فہد اشرف کی ملاقات۔نجی ڈرنکس کمپنی کے پکستان و افغانستان ریجن کے ہیڈ آف ایکسٹرنل افیئرز ڈاکٹر فیصل ہاشمی،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔فہد اشرف نے کوکا کو لاکمپنی کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 37 وینٹی لیٹرز کا عطیہ دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے پر کوکا کولا کمپنی اور فہد اشرف کا شکریہ ادا کیا۔کوکا کولا کمپنی کا مشکل کی گھڑی میں کورونا مریضوں کے لئے وینٹی لیٹرز عطیہ کرنا قابل تحسین ہے ۔ا س موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کورونا متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے ۔ دکھی انسانیت کی مدد کرکے ہی مٹی کا قرض اتار سکتے ہیں ۔کورونا وباء کے دوران کوکا کولا اور دیگر اداروں کا سماجی ذمہ داری نبھانے کا رویہ لائق تعریف ہے۔کٹھن وقت میں دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامنا عبادت سے کم نہیں ۔
وزیر علیٰ کا کہنا تھا کہ عطیات ہمارے معاشرے کی انفرادیت ہے۔ دکھی انسانیت کیلئے عطیات دینے والوں کا جذبہ قابل تقلید ہے۔سب کو کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے اپنا مثبت اورفعال کردارادا کرنا چاہیے۔وینٹی لیٹرز مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوں گے۔حکومت کورونا کے علاج معالجے کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کررہی ہے۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام اورنجی اداروں کو اپنابھرپور تعاون جاری رکھنا ہوگا۔کورونا ایس او پیز عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ہیں۔ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے میں ہی تحفظ ہے۔کورونا وبا سے معیشت اور شعبہ صحت پر دباؤبڑھا ہے ۔
جبکہ فہد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ہماری کمپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے میں آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ کورونا کے غیر معمولی حالات میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔