کراچی: مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما دوست محمد کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق لیگی رہنما دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق فقط پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے۔
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا اور دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔