لاہور: مرکزی جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست اعلی مولانا اجمل قادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا نجی تھا اور اس پر نواز شریف سے مشاورت ہوئی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا اجمل قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سیاست 2 ماہ سے غیر یقینی صورت سے گزر رہی ہے۔ سینیٹ کے انتخابات آئینی تقاضا ہے ۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ کے انتخابات کو پیچھے کرنے کی کوشش کی، انھیں کسی نے بتا دیا کہ اگر وہ سب مستعفی بھی ہو جائیں تو سینیٹ الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا۔
مولانا اجمل قادری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسمبلی کو ناجائز کہتے ہیں مگر صدارتی الیکشن بھی لڑا ۔شاید وہ صدارتی امیدوار کے طور پر اچھے ووٹ لیتے مگر پیپلزپارٹی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔پی ڈی ایم ایک بند گلی میں داخل ہو چکی۔موجودہ صورت حال میں نیشنل ڈائیلاگ بہتر ثابت ہو سکتے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے زیادہ بہتر بات کی کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
اپنے دورہ اسرائیل کے حوالے سے مولانا اجمل قادری نے کہا کہ میرے دورہ اسرائیل پرطاہر اشرفی کا تبصرہ ان کا ذاتی حق ہے۔انہوں نے نجی طور پر اسرائیل کا دورہ کیا تھا نجی تھا اور اس پر نواز شریف سے مشاورت ہوئی تھی