لاہور (صبح پا کستان ) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکو سلام، غازیوں کی جرأت اور بہادری کو بھی سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا نئے پاکستان میں پوری قوم ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ یوم دفاع و شہداءمنا رہی ہے، 6 ستمبر 1965ءکو پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔