لیہ۔( صبح پا کستان )حکومت پنجاب نے خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے پہلے روز اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل سن کرفوری حل کیے جائیںانہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ بلاجھجک آفس میں آکر اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر مختلف شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے حل کے لئے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر محمداسدعلی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خالدپرویز نے ماڈل باز ار لیہ میں سستے آٹے کی فراہمی کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے انہوں نے مزیدکہاکہ بدلتے موسم کے پیش نظر شہریوں کے لئے سایہ کے لئے دیگر مناسب انتظامات کیے جائیں ۔