لاہور ۔ سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن اس وقت بے یقینی کاشکار ہیں ، حکومت کے جانے کی تاریخیں مل رہی ہیں ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ حکومت کے جانے کی تاریخیں مل رہی ہیں ،ایسی باتیں پچھلی حکومتوں کے بارے میں بھی کی جاتی رہی ہیں لیکن حکومت میں ہم کو بے یقینی کی فضا نظر آتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے نواز شریف کوجو آفر کی تھی ، اس میں شرط لگائی تھی لیکن وہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر بغیر شرط کے چلے گئے ۔ اب اس بارے میں باتیں کرنا توانائی کو ضائع کرناہے لیکن لگتاہے کہ عمران خان کو اپنے ساتھیوں کی طرف سے کچھ باتیں کی جارہی ہیں۔
حسن عسکری کا کہنا تھاکہ حکومتیں تقریریں نہیں کرتی بلکہ کچھ کرکے دکھاتی ہیں ، تبدیلی کی باتیں تو آپ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بھی اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے ،حکومت کو گرانے کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن حکومت کیخلاف ایسی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔