لاہور۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھالیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن چوہدری آفتاب کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 16 محکموں کو جنوبی پنجاب کے لیول پر تحلیل کردیا ہے ۔ تقسیم کیے جانے والے ان محکموں کے سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے اور ان کے پاس تمام اختیارات ہوں گے۔
آفتاب چوہدری نے کہا کہ یہ اب تک جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اٹھایا جانے والا سب سے بڑا قدم ہے، اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وہ کردکھایا ہے جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن