باجوڑ ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے 15 مہینوں میں عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا،خیبر پختونخوا میں انضمام کےبعدفاٹابھی اسلام آباد ، کراچی اور لاہور کی طرح اہم ہے،انضمام کے وقت فاٹا عوام سے کیے گئے وعدوں کو حکومت نے اب تک پورا نہیں کیا، فاٹا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے پیکیج اور فاٹا کے نوجوانوں کو روزگار دینے کے ہنگامی پروگرام کا اعلان کیاگیالیکن حکومت نےروزگار دینے کی بجائے روزگار کے پرانے ذرائع پر بھی پابندیا ں لگا دیں،حکومت نے فاٹا میں امن عامہ کو بہتر بنانے کا بھی اعلان کیاتھااِس کےبرعکس حقیقت یہ ہےکہ اِن علاقوں میں امن وامان کےمسائل دوبارہ سراٹھا رہے ہیں،اب یہاں لیوی کا پرانا نظام بھی نہیں رہااورپولیس کا نظام ابھی تک مستحکم نہیں ہوسکا،حکومت نے ملک میں بےحیائی اورگالی گلوچ کے کلچر کو رواج دیا،فاٹا انضمام کے وعدے پورے نہ کئے تو عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔