اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر950 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس میں فی کلوگھی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے غریب عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔
کپاس اور چینی کی درآمد
علاوہ ازیں اجلاس میں دو لاکھ کاٹن بیلز کی درآمد اور دو لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی۔