لاہور ۔ لاہورہائیکورٹ نے تین روز میں کورونا کے علاج کی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں، وہ مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے ، وفاقی وزیر کو انجکشن نہیں مل رہا، عام آدمی کا کیا حال ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کورونا وائرس کے علاج کی ادویات دستیاب نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے 3 روزمیں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ جسٹس واجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیئے کہ ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے خاموش نہیں رہ سکتے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن