اسلام آباد ۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دفتر خارجہ کے بورڈ میٹنگ روم میں ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ،جس کے بعد ہر طرف ماڈل کے ہی چرچے ہو رہے ہیں اور ٹویٹر پر ٹرینڈ چل نکلا ہے تاہم وزیراعظم آفس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت جاری کی تھی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ میں نوازشریف کے دور میں بھی وزیراعظم آفس جانا چاہتی تھی ، میں نے اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لی تھی ،میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی ، میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، شناختی کارڈ چیک کرکے اندر جارنے دیا گیا ۔حریم شاہ کا کہناتھاکہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملنے گئی تھی ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا ۔حریم شاہ نت بتایا کہ دفتر خارجہ میں مجھے ویڈیو بنانے سے کسی نے نہیں روکا ۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی اس سے قبل مبشر لقمان کے پرائیویٹ جیٹ اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم ان کی کئی سیاسی اور حکومتی شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائر ل ہو رہی ہیں ۔