لاہور۔ نیب ملتان نے پنجاب میں تحریک انصاف کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ نیب ملتان نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے سمیع اللہ چوہدری اور ان کے اہل خانہ سمیت 20افراد کے اثاثہ جات کے حوالے سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ نیب لاہور نے شاہ شمس کچی آباد مالکانہ حقوق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورلاہورکے سابق میئر خواجہ احمد حسان کو آج ( بدھ) صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن