بلاشبہ حکومت پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردارعثمان بزدار کی رہنمائی میں صوبہ کو معاشی ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا ہے صوبائی بجٹ 2021-22حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہے. ترقیاتی پروگرام کے نمایاں منصوبہ جات میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ، یونیورسل ہیلتھ انشورنس ، سڑکوں کی بحالی ، بنیادی سہولیات کی فراہمی ، مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا قیام ، سکولوں کی اپ گریڈیشن ، معاشی ترقی کی خصوصی مراعات ، ورک فورس کی تیاری ، انوائرمنٹ اینڈ گرین پاکستان سمیت پبلک ہاوسنگ سکیمز اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایاگیاہے.
جنوبی پنجاب کیلئے حکومت نے صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الگ ترقیاتی پروگرام مرتب کیا ہے جس کیلئے 189ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم صرف جنوبی پنجاب میں ہی خرچ کی جائے گی;ّّٓسارا پنجاب، ہمارا پنجاب ;;کے نظریے کے تحت آئندہ مالی سال میں 360ارب روپے کی لاگت سے عہد ساز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا جا رہاہے جس سے 36اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جائے گا;252; جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بات کی جائے تو ملتان میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سنٹر کی تعمیر ، ڈیرہ غازیخان میں معذور افرادکیلئے نشیمن (گھر) تعمیر کیاجائے گا;252; سیاحت کے فروغ کیلئے دراوڑ فورٹ کی بحالی و مرمت ، فورٹ منرو او رچولستان میں سیاحتی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو بھی یقینی بنایاجارہا ہے. ڈیرہ غازیخان میں سکول ایجوکیشن کے تحت سکولوں کی اپ گریڈیشن ، غازی یونیورسٹی اور گرلز کالج کی عمارات کی تعمیر ، ڈگری کالج تونسہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ، ڈیرہ غازیخان میں ویمن یونیورسٹی کا قیام ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج کیلئے بھی رقوم مختص ہیں
سپورٹس گراونڈ کوہ سلیمان ، پلے فیلڈ تونسہ و کوٹ قیصرانی ، ہاکی سٹیڈیم ، سینتھک ٹرف ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ، ڈیرہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک ، آر ایچ سی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کپلز ای رجسٹریشن کیلئے ڈیرہ غازیخان ، رحیم یار خان ، ملتان اور بہاولنگر میں سنٹرز کا قیام، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی چوٹی زیریں ، نتکانی ، تونسہ ، منگڑوٹھہ ، جنگوانی ، بستی بزدار اور موضع فتح کے علاقوں میں سکی میں ، پناہ گاہ تونسہ کی تعمیر ، ڈیرہ غازیخان میں انسداد تشد د مرکز برائے خواتین (واک) کا قیام ، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت انڈس ہائی وے تا بستی سردار باز محمد خان جعفر میٹل روڈ کی تعمیر ، ماڈل انٹر سٹی بس ٹرمینل ، سڑکوں کی مرمت ، ٹف ٹائلز ، سولنگ کی 199جاری اور 424نئی سڑکوں کی تعمیر ، انرجی ڈیپارٹمنٹ کی 26سکیموں ، پبلک بلڈنگز کی جاری 86اور 87نئی سکیموں ، تحصیل کمپلیکس و اسسٹنٹ کمشنرتونسہ کی رہائش گاہ کی تعمیر ، اربن ڈویلپمنٹ کی 76نئی سکیموں ، ڈیرہ غازیخان کے داخلی و خارجی راستوں کی بیوٹیفکیشن ، فیملی پارک وہوا کی تعمیر او رپی ایچ اے ڈیرہ غازیخان کیلئے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں
علاوہ ازیں محکمہ زراعت کی 26جاری اور 24نئی سکیموں ،فاریسٹری کی جنوبی پنجاب میں تین جاری اور چھ نئی سکیموں ، وائلڈلاءف کی چار سکیموں جن میں وائلڈ لاءف بریڈنگ سنٹر تونسہ کا قیام بھی شامل ہے کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں ;252; فشریز کی پانچ ، محکمہ خوراک کی چار ، لائیو سٹاک کی 17،انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کی 14، مائنز اینڈ منرلز کی تین ، ٹورازم کی 11، گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 37، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی پانچ ، ٹرانسپورٹ کی آٹھ ، ایمرجنسی سروس1122کی 33، انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج کی دس ، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی نو ، بہاولپور میں نواب صادق محمد میموریل گیلری کا قیام ، بہاولپور آرٹس کونسل کی ری ڈیزائننگ ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، تونسہ آرٹ کونسل کی تعمیر ، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام ، ملتان ، ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل کی تزئین وآرائش ، آرکیالوجی کی نو ، محکمہ اوقا ف و مذہبی امو رکی 17، ہیومن راءٹس اینڈ مینارٹی افیئرز کی 13، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی 68، سپیشل پروگرام ،انیشیٹوز کی آٹھ سکیموں کیلئے تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کے فنڈز کو یقینی بنایاگیا ہے.
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی بات کی جائے تو ڈیرہ،راجن پوراور مظفرگڑھ اضلاع میں دو، دو سو بیڈ اور کوٹ ادو میں پچاس بیڈ کے حامل زچہ بچہ ہسپتال تعمیر ہوں گے;46;ڈویژن میں 13نئے بی ایچ یو،پانچ ڈسپنسریز کے قیام، چھ دیہی اور 14بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آٹھ مراکز صحت کی تزئین و آرائش، تین سول ڈسپنسریوں کی عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی.حکومت نے تمام شعبوں کی طرح پرائمری و سکینڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیلئے خاطر خواہ فنڈز رکھے ہیں ;46; بجٹ دستاویزات کے مطابق دیہی مرکز صحت شادن لنڈ، وہوا، چوٹی زیریں ، فاضل پور، شہر سلطان، کرم داد قریشی کو اپ گریڈ کیا جائے گا.بنیادی مراکز صحت محمود کوٹ، مونڈکا، جھگی والا، 325ٹی ڈی اے، بغل سمیع پور، کھرڑ بزدار، جھکڑ پکا، بکھر واہ، شکار پور، عمر کوٹ، سمینہ، آڑا جعفر، یارو اور کوٹ موہانی کے بی ایچ یوز کی آر ایچ سی سطح پر اپ گریڈیشن کی جائے گی . موضع کارو، بستی رسول بخش،بستی چاہی حضور بخش، اڈہ 1اور یوسی نوہاں والی میں سول ڈسپنسریز قائم ہوں گی. بستی جلبانی، بستی احمدانی کی سول ڈسپنسری کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر اور واہ لشاری میں سول ڈسپنسری کی عمارت تعمیر کی جائے گی. اربن یونین کونسل 13ڈیرہ غازیخان، نوتک محمید، یوسی نواں جنوبی، اڈہ سمندری سمیت ضلع راجن پو ر کے نو مختلف مقامات پر نئے بی ایچ یوز قائم ہوں گے آٹھ مراکز صحت کی تزئین وآرائش کی جائے گی. سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے تحت جنوبی پنجاب میں سولہ جاری اور نو نئے سمیت پچیس منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں جس کے تحت ڈیرہ غازیخان میں دو سو بیڈ کے زچہ بچہ ہسپتال کے قیام پر تین ارب چونسٹھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا;46; ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سپیشلٹیز کیلئے پانچ ارب پینتالیس کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے، ٹیچنگ ہسپتال میں نئی او پی ڈی، ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کیلئے تین ارب چوراسی کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے کاتخمینہ لگایاگیا اور بجٹ میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ;46; پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے تحت بتیس جاری اور ایک سو ایک نئے منصوبوں کیلئے بجٹ میں پانچ ارب اٹھاسی کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت سول ہسپتال سخی سرور میں بنیادی سہولیات کی فراہمی،ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پو ر میں بیڈز کی تعداد بڑھانے، تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کی ری ویمپنگ، منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں ، بوہڑ، بنڈی، ڈونہ، ناڑی کے مراکز صحت کی تزئین وآرائش و مرمت، ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں ٹراما سنٹر کے قیام، راجن پور کےبستی کھوکھر آباد یو سی واہ لشاری میں سول ڈسپنسری کی عمارت کی تعمیر، تحصیل صدر ہسپتال علی پور میں ڈائیلسز سنٹر اور ٹراما سنٹر کی تعمیر، ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں ٹراما سنٹر کے قیام، ٹی ایچ کیو کروڑ میں چلڈرن وارڈ، چاہ زمبو والا تونسہ میں سیٹلاءٹ ;223; فلٹر کلینک کا قیام، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لیہ میں ماڈل صحت گھر کا قیام، ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں ڈینٹل وارڈاور میڈیسن ویئر ہاوس کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے اس انقلابی بجٹ کو شہریوں تاجروں اور صنعت کاروں نے خوب سراہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ ٹیکس فری اور عوامی امیدوں کے عین مطابق ہے،بجٹ میں تمام شعبوں اور سیکٹرز کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں ،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ثابت کیا ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں ،وہ دعووں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کا سپوت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے حقوق کو بھی یقینی بنایا ہے،اب ان کے زیر سایہ جنوبی پنجاب دن دگنی ترقی کرے گا اور اس کے مکینوں کا احساس محرومی بھی ختم ہو گا ۔