جمن شاہ (صبح پا کستان)دیہی علاقہ جات میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث پھاٹک پر تعینات عملہ گاڑیوں کی آمد سے آدھا گھنٹہ پھاٹک بند کر دیتا ہے ۔پھاٹکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں کے باعث عوام الناس کو شدید مسائل کا سامنا۔تفصیل کے مطابق جمن شاہ سمیت پورے ملک میں دیہی علاقوں کے ریلوے پھاٹکوں پر مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کے آنے سے آدھا گھنٹہ پہلے پھاٹک بند ہو جاتے ہیں طویل انتظار کی وجہ ریلوے پھاٹکوں کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جانا معمول کا حصہ بن چکا ہے یونین کونسل جمن شاہ کے کونسلر ملک محمد رمضان لاڑ نے محکمہ ریلوے کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علااقوں میں قائم تمام ریلوے پھاٹکوں پر مواصلاتی نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو آمدورفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔