لیہ(صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کی ضلعی مجلس عمومی تحصیلوں کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس منعقد ھوا جس کی صدارت امیر جمیعت علماء اسلام ضلع لیہ قاری محمد رمضان رحیمی نے کی
اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی۔نائب امیر اول مولانا غلام اکبر گورمانی،نائب امیر غلام مصطفی،ڈپٹی جنرل سکرٹری قاری عبدالغفور رحیمی،ڈپٹی جنرل سکرٹری سیف اللہ شاہین،ضلعی سکرٹری اطلاعات محمد الیاس ظاہر راجپوت،جے یوآئی تحصیل لیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی ضییاالحق،ضلعی رہنما عبدالروف نفیسی،ضلعی رہنما اللہ نواز سرگانی ضلعی رہنما مولانا الیاس ندیم اور مجلس شوری کے ارکان نے شرکت کی،شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے امیر جے یوآئی قاری محمد رمضان رحیمی نے کہا مجاہد جمعیت مفتی کفایت اللہ پر بزدلانہ حملہ کیا ھے حکومت کو چاھئے کہ ان غنڈوں کو منظر عام پر لا کر قرار واقع سزا دی جائے،جنرل سیکٹری مولانا حسین احمد مدنی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ ناروے میں جو قرآن مجید کی سرے عام توہین آمیز واقع ھوا ھے ہم ناروے حکومت کو زمہ وار ٹھہراتے ہیں،مسلمان امن پسند ہیں،اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث رہتی ہیں،ہم اہل اسلام حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کہ واقعات کرنے والے ممالک سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کئے جائیں، نائب امیر اول غلام اکبر گورمانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا پلان سی کے تحت ہر جمعہ نماز کے بعد ھونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کریں تاکہ سلکٹیڈ حکومت کی گرتی ھوئی دیواروں کو دھکا دیا جا سکے