لاہور . امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر گندم خریداری نہ کی تو وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے، یہ مافیا ہے ان کے آگے خاموش رہیں گے تو یہ ملک لوٹ کر کھا جائیں گے، جماعت اسلامی کےعہدیداران کسانوں کی تنظیموں سے رابطہ کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چھ مئی تک پنجاب حکومت اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرتی تو پھر ہم آگے بڑھیں گے، ایک خاندان نے پنجاب، ایک خاندان نے سندھ، بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے، چچا ایک بات، بھتیجی دوسری بات کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کسانوں کے خلاف حرکت میں آنے کے بجائے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حرکت میں آئے۔