لیہ(صبح پا کستان )نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ،سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گوجر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے جماعت اسلامی کی اپیل پر مہنگائی ،بے روز گاری،بد امنی کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنا کے سینکڑوں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بڑے منصوبے اور اہداف کے تحت ملک کے غریب کم آمدن والے افراد پر مہنگائی کا ایس بوجھ لاد رہی ہے کہ عوام کا کچومر نکل جائے اور حکمران اپنے عزام میں کامیاب ہوجائیں
انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل کے حکومتی اور وزراء مشیروں کے بیانات کہ بجٹ میں غریب آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا اور عام فرد کو ریلیف دیا جائے گا کے اعلانات کے برعکس بجٹ کی منطوری سے قبل ہی بجلی،گیس،پٹرول،گیس سلنڈر،اشیائے خوردونوش اور اشیائے روز مرہ کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرکے قوم سے ایک وقت کی روٹی چھین لی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں کہ ایم خاندان کے تمام افراد کام محنت مزدوری کرنے کے باوجود باعزت روٹی نہیں کھا سکتے جبکہ دوائی ،کپڑا خریدنا تو جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے دیگر مقررین چوہدری انور علی گجرضلعی صدر کسان بورڈ ،ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری منور حسین،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،احسان اللہ محسن اور عاصم اقبال گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام دوست ایجنڈے کے تحت رائے عام کو پیدا کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک ملک سے بے روزگاری،غربت اور مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے ستائے خاندان اجتماعی خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں اور آئے روز ملک بھر کے طول و عرض سے خود کشی کے بڑھتے والے واقعات حکومت وقت کیلئے لمحہ فکر ہے کہ وزیر اعظم عوام کو جھوٹی تسلیوں سے بہلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لیہ عوام کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے آگاہ کرتی رہے گی اس موقع پر شرکا نے مہنگائی ،بے روز گاری،بد امنی کے خلاف بڑی تعداد میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے بعدازاں ملک وقوم عالم اسلام کی سربلندی ،خوشحالی،سالمیت کے تحفظ کیلئے دعا کی گئی ۔