اسلام آباد ۔ جسٹس گلزار احمدپاکستان کے ستائیسیوں چیف جسٹس بن گئے۔صدرمملکت عارف علوی نے چیف جسٹس گلزاراحمدسے ان کے عہدے کاحلف لیا۔چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی وزرا، گورنرز، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز،وکلا،اعلیٰ فوجی و سول افسران اور دیگرنے شرکت کی۔
ی میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردارشمیم احمدخان نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب حلف برداری کےلئے لاہورہائیکورٹ کے18ججز بھی شریک ہوئے۔شرکا میں ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشیدشیخ،جسٹس محمدقاسم، جسٹس مظاہرعلی اکبر،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس شاہدوحید،جسٹس علی باقرنجفی ،جسٹس ملک شہزاداحمدخان،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہدعلی رضوی،جسٹس شاہدجمیل،جسٹس شاہدکریم،جسٹس عابدعزیز،جسٹس چودھری مسعود،جسٹس شمس مرزا،جسٹس شاہدبلال،جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس جوادحسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور آج ان کی جگہ سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایاہے۔وہ دوسال ایک ماہ تک یعنی یکم فروری دوہزار بائیس تک اپنے عہدے پربراجمان رہیں گے۔