اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کی سزا پہلے سے ہی طے کردی گئی تھی، ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے۔ اب بھی جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے، 1999 میں ہائی جیکنگ کا کیس ہوا تو اس وقت بھی یہی کہا تھا اور آج بھی واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے، ہمارے لیے کچھ اور دوسروں کیلئے کچھ اور معیار ہے، فیصلے میں ججز کے ریمارکس ایسے تھے جیسے سیاسی مخالفین کے ہوتے ہیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/15-Nov-2017/678641