ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کنوینئر سپورٹس گالہ2018چوہدری مشتاق علی نے کہا ہے پچھلے سال کی طرح امسال بھی سپورٹس گالہ خوب جوش و خروش سے منایا جایا جائے گا صحت مند ، تندرست و توانا جسم کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا ہونا بہت ضروری ہے بورڈ ایمپلائز کی ذہنی پختگی ، سکون اور تازگی بخشنے کے لیے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق کی ہدایت پر بورڈ ہذا میں سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کام کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے یہ بات انہوں نے سپورٹس گالہ 2018-19کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کہی جس میں ممبران سپورٹس کمیٹی ڈیٹا بیس منیجرلاریب مریم ،ڈپٹی سیکرٹری وقار عظیم کھوسہ،صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، ظفر اقبال کھوسہ ،جنرل سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد بلال جوئیہ بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ 27نومبر سے 31نومبر تک ایک بجے سے 3بجے تک مختلف کھیل جن میں کرکٹ ، فٹبال، والی بال ، ہینڈ بال ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، کبڈی ، کے علاوہ سٹاف ریس ، سیک ریس ، تھری لیگ ریس ، سپون ریس ، رشہ کشی وغیرہ شامل ہیں کھیلے جائیں گے سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد محمد شفیق کی خصوصی ہدایات پر سپورٹس گالہ کے دوران بورڈ کے دیگر معاملات کو بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔