لیہ( صبح پا کستان )تھل میلہ جیپ ریلی ایسے میگا ایو نٹ کا بنیادی مقصد نو جو ان نسل کو مقامی ثقافتوں سے آگا ہی اور اپنی صلا حتیں منو انے کے لئے مواقع فراہم کر نا ہے اور ریگزار تھل کی معیشت میں بہتری اور کا روبا ری سر گر میو ں کے فروغ کا بھی اہم سبب ہیں یہ با ت صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ نے تھل میلہ و جیپ ریلی کے دوسرے روز اسٹالز کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔
تقریب میں صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ ،غلام قاسم سرگا نہ ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھا وا ،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،سجن خان تنگوانی، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ، صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری کمیو نیکشن اینڈ ورکس سردار شہا ب الدین خان سیہڑ ، اے سی لیہ، چوبا رہ ، کروڑ و اے سی میانوالی ،و معززین علا قہ اور عام شہر یو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ میلہ میں ڈی ڈی سما جی بہبود مشتاق حسین ، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول ، اے ڈی واٹر منیجمنٹ مہر ریاض کلا سرہ ، ڈی ڈی زراعت غلام یٰسین واندر ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122ڈاکٹر سجاد احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ڈاکٹر طا رق گدارہ ، سی او تعلیم محمود حسین ملک ، ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی ،ڈی او ایلیمنٹری گلشیر ، سی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ کی نگرانی میں سٹا لز لگا ئے گئے جن پر محکمہ کی تما م مصنوعات ڈسپلے کی گئی تھیں جنہیں شرکاءکی کثیر تعداد نے دیکھا ۔اس موقع پر ثقافتی جھو مر ٹیبلو ،نیزہ بازی ، خاکے ، اونٹ و گھوڑا رقص ، ما رچ پاسٹ ، پی ٹی شو ، جمنا سٹک کا شاندار مظا ہرہ کیا گیا ۔اور جیپ ریلی میں شریک گاڑیوں کی آمد پر اور روانگی پر شرکاءمیلہ نے خوب داد دی ۔
ڈی سی ذیشان جا وید نے کہا کہ تھل جیپ ریلی و میلہ نہ صرف علا قے کی پروجیکشن بلکہ علاقے کی پسما ندگی کے خا تمے کے لئے بھی نمایا ں اہمیت کا حا مل ہے اور ضلع کی عوام کی تفریح طبع کے لئے ایک خوبصورت اضافہ بھی ہے اس لئے اس کے بہترین و منظم انتظا ما ت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پا کستا ن کے تین بڑے صحراو ¿ں میں ضلع لیہ کا تھل کا یہ خطہ بھی شامل ہے جو پہلے گمنا م تھا لیکن میلے اور جیپ ریلی کے انعقاد سے صرف پا کستا ن ہی نہیں پو ری دنیا میں ہی جا نا جا ئے گا ۔ اوریہ خطہ میلے اور جیپ ریلی کی بدولت ہما ری بھر پور شنا خت بنے گا جس سے تھل کی غربت اور پسما ندگی میں کمی اور یہاں کی معیشت میں اضا فہ ثابت ہو گا ۔ کیو نکہ اس طرح کے میگا ایو نٹ علا قے کی تقدیر بدلنے میں نما یا ں کردار حامل ہو تے ہیں ۔اسی طرح انہو ںنے کہا کہ تھل جیپ ریلی پا کستا ن کا تیسرا بڑا ایو نٹ ہے جس کا ٹریک 155کلو میٹر طو یل ہے ۔بعد ازاں ڈی سی ذیشان جا وید ،صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ و دیگر ایم پی ایز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے میلہ میں لگے تمام سٹا لو ں کا بھی معائنہ کیا اور اچھے انتظا ما ت کر نے پر تمام محکمو ں کو شاباش دی