چوک اعظم {صبح پا کستان }تھا نہ چوک اعظم میں ایم پی اے لالہ طا ہر رندھاوا کے قریبی عزیز تجمل سا ہی کو مبینہ طور پر تھپڑ پڑ گیا ، تھپڑ مارنے پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنما بشارت رندھاوا اور چوک اعظم تھانہ کے ایس آئی ذیشان شاہ کے درمیان تو تو میں اور تلخ کلامی ،
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات تجمل ساہی جو ایم پی اے کے قریبی عزیز بتا ءے ہیں اپنی بیٹی کو چیک اپ کرنے مقا می ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گءے ، ان کی موٹر سا ئیکل ان کے گھر کے باہر کھڑی تھی ہسپتال سے واپسی پر ان کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔ آس پڑوس میں پتہ کیا لیکن موٹر سائیکل نہیں ملی ، ما یوس ہو کر تجمل سا ہی نے 15 کو کال کی ، جب 15کی گاڑی اس کے محلے میں پہنچی تو تجمل کے ہمساءے عمران نا می لڑکے نے کہا کہ موٹر سا ءیکل تو میں نے مذاق میں اپنے گھر میں کھڑی کر لی تھی میں آپ کو دے دیتا ہوں ۔ جس پر15 کی گاڑی تجمل سا ہی ، عمران اور محلہ کے چند افراد کو تھا نے لے آءی تا کہ ضا بطہ کی کرواءی ہو سکے ۔
تھانہ میں تجمل ساہی سمیت سب لوگ محرر تھانہ کے کمرے میں بیٹھے تھے ، محرر تھانہ نے تجمل کے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے پر اعتراض کرتے ہو ءے مہذب انداز میں بیٹھنے کا کہا جس پر تجمل سا ہی اورڈیوٹی محرر میں تو تکار شروع ہو گئی ، بلند آواز سننے پر ڈیوٹی پر مو جود ایس آءی ذیشان شاہ کمرے میں آ گیا اور دوران تو تکار تجمل سا ہی کو تھپڑ دے مارا ۔ اس واقعہ کی خبر ہو نے پر بشارت رندھاوا معززین شہر کے ساتھ تھانہ پہنچے اور ہو نے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہو ءے احتجاج کیا .رندھاوا برادران سے ان کا موقف جاننے کے لئے نمائندہ صبح پا کستان لیہ نے رابطہ کیا تو ان کے مو بائل بند ہو نے کے سبب ان سے رابطہ نہ ہو سکا
یاد رہے کہ ذیشان شاہ ایس آئی کا تبادلہ ابھی حال ہی میں تھانہ چوک اعظم ہوا جس پر مقامی الیکٹرانک میڈیا کے صحا فی سراپا احتجاج ہیں