لیہ ( صبح پا کستان ) تھانہ صدر میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف ،سول جج لیہ علی حسن ،ایس پی انویسٹی گیشن لیہ نصر اللہ ورائچ ،ڈی ایس پی لیگل ،ایس ایچ او تھانہ صدر ودیگر افسران کی زیر نگرانی منشیات کو آگ لگا کر تلف کیا گیا ،تلف کی جانے والے منشیات میں 5110لیٹرشراب،3159 کپی شراب ،239 کلوگرام چرس ،25.655 کلو گرام ہیروئن ،128 کلو گرام پوست ،125 کلو گرام بھنگ اور آئس 344 گرام شامل تھی ،تلف شدہ منشیات ضلع بھر کے تھانہ جات کے مختلف مقدمات میں گزشتہ سال ضبط کی گئی تھی ،سول جج لیہ علی حسین کا کہنا تھا کہ منشیات انسانی زندگی کےلئے قطرہ قطرہ زہر ہے ،منشیات کے خاتمہ کےلئے ہم سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہو گا ،ایس پی انویسٹی گیشن نصر اللہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ لیہ پولیس کی طرف سے منشیا ت کو مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔