تونسہ (صبح پا کستان) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوروناوائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ملک سے کورونا وائرس کے جلد خاتمے، مریضوں کی صحت یابی، ملک و قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی.