تونسہ{ صبح پا کستان }معاون خصوصی اوقاف اور مذہبی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کا عید کے دوسرے دن دربار سخی سرور ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ذائرین کی کثیر تعداد دربار پر موجود تھی۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے دربار پر تعینات عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں۔ اور ذائرین سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے دربار پر حاضری دیں۔ اور صفائی کا خیال رکھیں۔
منیجر اوقاف نے بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ دربار پر ڈس انفیکشن سپرے صبح شام کیا جاتا ہے۔ اور ذائرین کے لیے پینے کا صاف ٹھنڈا پانی کا انتظام ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے دربار پر جاری ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔اور ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ جبی شریف سید غلام حسن گیلانی۔ سید مشہود الحسن گیلانی۔ سید اصلاح دین گیلانی اور منیب حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔