تونسہ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا 60فی صد بجٹ لاہور میں لگا دیا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے لوگ یہاں منتقل ہورہے ہیں ،اسی وجہ سے یہاں آلودگی اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب سموگ کی شکل اختیار کرگئی ہے جس سے آپ کو 10فٹ تک کچھ بھی نظر نہٰیں آ رہا ،اگر صوبے کے وسائل مساوی تقسیم کئے جائیں تو سموگ پر بھی قابو پایا جاسکتاہے۔
کراچی کی گرما گرم پچ پر سیاسی میچ کی دوسری اننگز میں ایم کیو ایم کے راہنماؤں کی جوابی پریس کانفرنس،مصطفی کمال شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں: راہنما رابطہ کمیٹی
تونسہ شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نااہل ہوگیا اب شہباز شریف کی باری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں کوئی نہیں کہتا مجھے کیوں نکالا،اسے پتاہوتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے تاریخی قرضہ لیاہوا ہے وہ ادا کس نے کرنا ہے ؟ان کوکھانسی بھی آتی ہے تو باہر چلے جاتے ہیں،ورلڈ بینک کہ رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کمزور ہورہی ہے ۔وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ قوم کے مجرم کوعوام کو40،40گاڑیوں کا پروٹوکول دے رہیں ہیں ،آپ کس طرح کہ رہے ہیں کہ آپ کا وزیراعظم نواز شریف ہے ؟یہ سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے کیا آپ بھی کرپٹ ہو جو ان کو تحفظ دے رہے ہو،نواز شریف اب عدلیہ کو برا بھلا کر رہے گے۔
پی ٹی آئی چیر مین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں آکر ایسا نظام بنائیں گے جس میں امیروں کو ٹیکس نیٹ کے اندر لایا جا ئے ،غیریبوں کو ریلیف دیں گے تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں ،کسانوں کوبہترین بیج تیار کرکے دیں گے تاکہ فصل کا معیار اور بہتر ہو۔
تونسہ شریف کی عوام کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے عوام شعوررکھتے ہیں،قوم پاکستان کے مسائل اوراپنے حقوق سمجھتی ہے۔
source…