لیہ۔ ڈی پی او لیہ کا بہتر کا ر کردگی کی بنیاد پر پولیس افسران میں ماہانہ وار تقسیم انعامات کا سلسلہ جاری ،ماہ فروری میں اعلی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس لیہ میں بسلسلہ تقسیم انعامات ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ را نا طاہر رحمان خان نے ماہ فروری میں برآمد گی اسلحہ ومنشیات ،گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران ،ٹریفک ڈیوٹی اور ریکارڈ مینجمنٹ میں اعلی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں پینتالیس ہزار سے زائد رقم انعام کی صورت میں تقسیم کی اور سر ٹیفکیٹس بھی دیے ،تقریب میں ڈی ایس پی صدر طاہر گیلانی ،آر گنائزڈ کرائم اعجاز رندھاوا،ہیڈ کوارٹر شاہد ہ نسرین ،ایس ایچ او ز تھانہ جات و دیگر پولیس افسران شریک تھے،ڈی پی او لیہ نے تقریب کے دوران پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کار کردگی کے صلہ میں انعامات سے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دیگر اہلکاران میں بھی بہتر کا م کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے ،پولیس افسران جرائم کو کنٹرول کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کا ر کردگی کی بنیاد پر انعامات کی تقسیم ایک اچھی روش ہے جسے آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے، ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم ایک بار پھر آفیسر آف دی منتھ قرار پائے ،انعامات حاصل کرنے والو ں میں سب انسپکٹرز خرم ریاض ،عرفان افتخار،محمد اکرم ،ٹریفک سب انسپکٹر ناظم عباس ،اے اسی آئی محمد اشرف ،ہیڈ کنسٹیبل محمد حسین ،کنسٹیبلان عام شہزاد، قادر حسین ،محمد ایوب ،فرنٹ ڈیسک آفیسر ذیشان رمضان شامل ہیں ۔
رپورٹ۔ صبح پا کستان لیہ