ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)سیکرٹر ی تعلیمی بورڈ پروفیسر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی سہ رگ ہے دشمن عناصر کشمیر کو پاکستان سے جدا کرنے کی ناکام سازش کر رہے ہیں کشمیر پاکستان کا تھا ہے اور انشاء اللہ رہے گا نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کشمیری عوام سے یکجہتی واک کے دوران کہی اس موقع پر کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا کشمیر سے یکجہتی کے لیے بورڈ ہذا سے ایک آگہی واک کا اہتمام بھی کیا جس میں صفدر علی خان ، فہیم اختر کھوسہ ، محمد اکرام ، رمضان قمر ، محمد اکرم ڈھلوں ، حاجی محمد نصراللہ سندھو ، ظہیر احمد فاروقی ، عامر شہزاد ، کلیم خان دستی ، محمد رءوف اقبال قیصرانی ، محمد عابد ، وزیر عباس خان ، محمد بلال جوئیہ ، ظفر اقبال کھوسہ ، محمد انور شاہین، محمد وسیم ، حسنین سنی ، محمد مہینوال ، اشرف شیروانی ، طیب رضا شاہ ، ارشد شیروانی ، و دیگر بورڈ افسران اور اہلکاران کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر واک میں شریک ملازمین بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔